اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

عقد نکاح کے بعد خاوند کے لیے بیوی سےکیا کچھ حلال ہے

16-03-2004

سوال 13886

جب خاوند اوربیوی کا شرعی عدالت میں نکاح ہوجائے اوررخصتی کی تقریب منعقد نہ ہوئي ہو تو سب کو علم ہے کہ وہ رسمی طور پر خاوند اوربیوی ہيں ، توکیا اللہ تعالی کےہاں بھی وہ خاوند اوربیوی شمار ہونگے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

جب شروط شرعیہ کی موجودگی میں نکاح کیا جائے تو وہ اللہ تعالی کی شریعت میں خاوند اوربیوی شمار ہوں گے ، عقد نکاح کے بعد ان کا آپس میں بات چيت کرنا اٹھنا بیٹھنا ، اور ہر قسم کی آزادی کے ساتھ آپس میں خلوت کرنا بھی جائز ہوگا ۔

مستقل فتوی کمیٹی ( اللجنۃ الدائمۃ للافتاء ) سے سوال کیا گيا کہ :

عقد نکاح کے بعد اوررخصتی سے قبل خاوند اوربیوی کے لیے کیا کچھ کرنا حلال ہے ؟

توکمیٹی کا جواب تھا :

اس کے لیے وہی کچھ جائز ہے جواس خاوند اوربیوی کے لیے جائز ہے جنہوں نے دخول کرلیا ہے ، وہ اسے دیکھ بھی سکتا ہے اوربوس وکنار بھی کرسکتا ہے اسی طرح اس کےساتھ سفر اورجماع بھی کرسکتا ہے ۔۔۔ الخ

دیکھیں فتاوی الجامعۃ للمراۃ المسلمۃ ( 2 / 540 ) ۔

واللہ اعلم .

عقد نکاح
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔