اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

وضوء كے بعد پرفيوم استعمال كرنا

21-08-2006

سوال 13936

كولونيا والى خوشبو لگانے كے متعلق بہت زيادہ باتيں ہونے لگى ہيں، اس ليے وضوء كرنے كے بعد يہ خوشبو لگائى جائے تو كيا وضوء دوبارہ كرنا ہو گا، يا كہ صرف جہاں لگى ہے وہى جگہ دھوئى جائيگى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

كولونيا والى معروف خوشبو ( پرفيوم ) ميں سپرٹ پايا جاتا ہے، جو ميڈيكل رپورٹ كے مطابق نشہ آور مادہ ہے، چنانچہ اس كا استعمال ترك كرنا واجب ہے، اور اس كے عوض ميں بغير سپرٹ خوشبو استعمال كى جائيں.

ليكن اسے لگانے كے بعد وضوء كرنا، يا پھر جس جگہ لگائى جائے اسے دھونا واجب نہيں، كيونكہ اس كى نجاست كى كوئى واضح دليل نہيں ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

طہارت و پاکيزگی
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔