اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

ساقط شدہ بچے كا معاملہ

26-08-2005

سوال 13985

ميں آپ كے علم ميں لانا چاہتا ہوں كہ ميرى بيوى نے وفات سے قبل چار ماہ كا حمل ساقط كر ديا تھا، اور ميں نے اس بچے كو بغير نماز جنازہ ادا كيے دفن كر ديا تھا، ميرى آپ سے گزارش ہے كہ اگرمجھ پر كچھ لازم آتا ہو تو برائے مہربانى بتاديں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب وہ بچہ چار ماہ كا تھا تو علماء كرام كے صحيح قول كے مطابق چاہيے تو يہ تھا كہ اسے غسل دے كر كفن ديا جاتا اور اس كى نماز جنازہ ادا كى جاتى، اس كى دليل مندرجہ ذيل حديث كا عموم ہے جسے ابو داود اور امام ترمذى رحمہما اللہ نے بيان كيا ہے:

مغيرہ بن شعبہ رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" ساقط شدہ بچے كى نماز جنازہ ادا كى جائےگى"

سنن ابو داود اور جامع ترمذى.

ليكن مطلوبہ چيز اب گزر چكى ہے، اور آپ پر كچھ لازم نہيں آتا.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازف فرمائے .

جنازہ اور قبروں کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔