"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اول:
سيرت اور تفسر كى كتب ميں مشہور ہے كہ شيطان معركہ بدر ميں موجود تھا، اور اس نے سراقہ بن مالك كى شكل اختيار كر ركھى تھى، اور يہ واقعہ درج ذيل فرمان بارى تعالى كى تفسير ميں بيان كيا جاتا ہے:
فرمان بارى تعالى ہے:
اور جب شيطان ان كے اعمال كو ان كے ليے مزين بنا كر پيش كر رہا تھا اور كہہ رہا تھا كہ لوگوں ميں سے كوئى بھى آج تم پر غلبہ حاصل نہيں كر سكتا، ميں تو خود تمہارا حمايتى ہوں، ليكن جب دونوں جماعتيں نمودار ہوئيں تو وہ اپنى ايڑيوں كے بل پيچھے ہٹ گيااور كہنے لگا ميں تو تم سے برى ہوں، ميں وہ كچھ ديكھ رہا ہوں جو تم نہيں ديكھ رہے، ميں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ تعالى سخت عذاب دينے والا ہے الانفال ( 48 ).
ليكن يہ كسى بھى صحيح سند كے ساتھ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے ثابت نہيں، بلكہ اسے ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے روايت كيا جاتا ہے، اور اس كى سند بھى محل نظر ہے جو كہ على بن ابى طلحہ كى روايت ہے وہ ابن عباس سے بيان كرتے ہيں كہ:
ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے مروى ہے:
" جنگ بدر والے دن ابليس اپنے لشكر كے ساتھ آيا جسے ميں نے بنى مدلج كے ايك شخص سراقہ بن مالك بن جعشم كى صورت ميں ديكھا، چنانچہ شيطان مشركوں سے كہنے لگا: آج تم پر كوئى بھى غالب نہيں آ سكتا، ميں تمہارے ساتھ ہوں، جب لوگوں نے صفيں بنائيں تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مٹى كى ايك مٹھى لى اور اسے مشركوں كے چہروں پر پھينكا تو وہ پيٹھ كر بھاگ گئے، اور جبريل ابليس كى طرف گيا جب ابليس نے جبريل كو ديكھا اور ابليس كا ہاتھ ايك مشرك كے ہاتھ ميں تھا، ابليس نے اس سے اپنا ہاتھ چھڑايا اور اپنا لاؤ لشكر لے كر الٹے پاؤں بھاگ گيا.
ايك شخص نے كہا: او سراقہ تم تو كہتے تھے كہ ميں تمہارے ساتھ ہوں ؟
اس نے جواب ديا:
ميں تو وہ كچھ ديكھ رہا ہوں جو تم نہيں ديكھ رہے، ميں اللہ سے ڈرتا ہوں، اور اللہ تعالى بڑا شديد عذاب والا ہے .
يہ اس وقت ہوا جب اس نے فرشتوں كو ديكھا تھا "
اسے امام طبرى نے تفسير طبرى ( 13 / 7 ) ميں روايت كيا ہے، اور طبرانى نے المعجم الكبير ( 5 / 47 ) ميں رفاعۃ بن رافع الانصارى سے بھى اسى طرح ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے روايت كيا ہے، ليكن اس كى سند بھى ضعيف ہے، اس سند ميں عبد العزيز بن عمران ضعيف راوى شامل ہے، اس راوى كى وجہ سے الھيثمى نے مجمع الزوائد ( 6 / 82 ) ميں اس روايت كو ضعيف قرار ديا ہے.
ہو سكتا ہے ان دو رايتوں كو درج ذيل مرسل روايت تقويت ديتى ہو.
طلحہ بن عبيد اللہ بن كريز بيان كرتے ہيں كہ: رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" يوم عرفہ كے دن ابليس اللہ كى رحمت اور گناہوں سے بخشش اور معافى كے نزول كى بنا پر اتنا چھوٹا اور حقير و ذليل اور غضبناك ہوتا ہے جو كسى اور دن ميں نہيں ديكھا گيا، ليكن جنگ بدر كے دن اس نے جو كچھ ديكھا تو اس سے كم رہ گيا.
صحابہ كرام نے عرض كيا: اے اللہ تعالى كے رسول صلى اللہ عليہ وسلم ابليس نے جنگ بدر كے دن كيا ديكھا تھا؟
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
اس نے ديكھا كہ جبريل امين فرشتوں كى صفيں سيدھى كر رہے ہيں "
موطا امام مالك حديث نمبر ( 944 ).
قولہ: " يزع الملائكۃ " يعنى جبريل امين فرشتوں كى لڑائى كے ليے ترتيب لگا رہے تھے، اور ان صفيں سيدھى كر رہے تھے.
يہ قصہ كئى ايك طرق سے مروى ہے، احتمال ہے كوئى ايك صحيح اور مقبول ہو.
رہا سائل كے دوسرے اشكال كا جواب تو وہ كئى ايك وجہ سے ديا جا سكتا ہے:
1 ـ سراقہ بن مالك كى صورت ميں اختيار كرنے والا شيطانوں ميں سے ايك شيطان تھا، ليكن جن شيطانوں كو جكڑا جاتا ہے وہ بڑے شيطان ہوتے ہيں.
امام نسائى رحمہ اللہ نے عتبۃ بن فرقد رضى اللہ تعالى عنہ سے روايت كيا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" رمضان المبارك ميں آسمان كے دروازے كھول ديے جاتے ہيں، اور جہنم كے دروازے بند كر ديے جاتے ہيں، اور ہر سركش شيطان جكڑ ديا جاتا ہے "
سنن نسائى حديث نمبر ( 2108 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے اسے صحيح سنن نسائى ميں صحيح قرار ديا ہے.
اور ابن خزيمہ رحمہ اللہ نے صحيح ابن خزيمہ ميں ابو ہريرہ رضى اللہ تعالى عنہ سے روايت كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جب رمضان المبارك كى پہلى رات ہوتى ہے تو جنوں ميں سے سركش قسم كے شيطان جكڑ ديے جاتے ہيں "
اس پر باب باندھتے ہوئے كہتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اپنے فرمان: " اور شيطانوں كو جكڑ ديا جاتا ہے "
سے جنوں ميں سے سركش قسم كے جن مراد ليے ہيں، نہ كہ سارے شيطان، كيونكہ بعض پر شيطان كا نام صادق آتا ہے.
2 ـ يہ يقينى طور پر كہنا ممكن نہيں كہ روزوں كى فرضيت كى ابتدا ميں ہى شيطان جكڑديے جاتے تھے، كيونكہ روزے تو ايك ہجرى ميں فرض ہوئے تھے، اور جنگ بدر دو ہجرى ميں ہوئى، ہو سكتا ہے شيطانوں كا جكڑنا جنگ بدر كے بعد شروع ہوا ہو.
3 ـ شيطانوں كا جكڑنا تو صرف مومن روزے داروں كے ليے ہے نہ كہ كافروں كے حق ميں.
ابو العباس قرطبى رحمہ اللہ كہتے ہيں:
ان روزے داروں سے شيطان بند كيا جاتا ہے جو روزہ پورى شروط كے ساتھ ركھتے ہوں اور روزے كے آداب كا خيال كريں.
ديكھيں: شرح الزرقانى على الموطا ( 3 / 137 ).
شيخ الاسلام ابن تيميہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:
" بعض اوقات جكڑا ہوا شيطان بھى اذيت ديتا ہے، ليكن باقى ايام كے علاوہ رمضان كے ايام ميں يہ بہت كم اور كمزور ہوتا ہے، اس ليے جس كا روزہ كامل ہو اس سے شيطان دور رہتا ہے، ليكن جس كا روزہ ناقص ہو اس سے كامل روزے والے كى طرح دور نہيں ہوتا.
ديكھيں: مجموع الفتاوى ( 25 / 246 ).
اس سے يہ ظاہر ہوا كہ غزوہ بدر ميں جنگ شروع ہونے سے قبل شيطان كا مشركين كے پاس آنے ميں كوئى اشكال نہيں.
مزيد فائدہ كے ليے آپ سوال نمبر ( 39736 ) اور ( 12653 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم
الاسلام سوال و جواب