اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

چھٹیوں کےبارہ میں یونیورسٹی کے طالب علموں کو نصیحت

18-08-2003

سوال 20096

ہم اس وقت تعلیمی سال کے آخری ایام میں امتحانات کی قریب ہیں اورپھرگرمیاں بھی شروع ہونے والی ہیں جن میں علمی دوروں کا انعقاد آپ پر مخفی نہيں ہم اس یونیورسٹی میں آپ کے طالب علم بیٹے ہيں لھذا آپ ہمیں کوئ نصیحت کریں ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

میری اپنی طالب علم بیٹوں کومندرجہ ذیل نصیحت ہے :

سالانہ چھٹیوں کےدوران طلب علم شرعی کوغنیمت جانتے ہوۓ اپنی اس کمی کودورکریں جوآپ یونیورسٹی میں نہیں حاصل کرسکتے ، اوراس کے ساتھ ساتھ صلہ رحمی کا بھی خیال رکھیں اس لیے کہ آپ اپنے گھروں اوراہل عیال سے دوررہنے کی بنا پر اس سے محروم رہتے ہیں ۔

اورآپ اپنے پڑوسیوں اورعزيز واقارب اورکنبے قبیلے میں دعوت الی اللہ کا کام کرتے رہیں اس لیے کہ آپ یونیورسٹی کے ہاسٹل میں رہنے کی بنا پر اس سے بھی محروم رہتے ہیں ۔

اورآپ اچھے اورنیک وصالح دوست احباب سے صلہ و تعلق رکھیں اس لیے کہ اللہ سبحانہ وتعالی کافرمان ہے :

اورآپ اپنے آپ کوان کے ساتھ رکھا کریں جواپنے پروردگار کوصبح وشام پکارتے ہیں ۔

ان صالح لوگوں سے چھٹیوں میں بھی تعلق منقطع نہ کریں ، ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کے لیے مفید ہوکہ اگر آپ کے ساتھ پہلے اوریونیورسٹی میں اختیار کردہ اچھے دوست واحباب نہیں توآپ جہاں بھی جائيں وہاں آپ صالح اورنیک دوست واحباب اختیار کریں ۔

- یہ بھی نصیحت ہے کہ آپ حرام کردہ اشیاء سے بچ کررہیں مثلا کفارممالک اورفسق وفجور والی جگہوں میں سفر کرکے جانا اور مختلف چینلوں میں حرام پروگرام دیکھنے سے بھی پرہيز کریں ۔

میں اللہ تعالی سے آپ اوراپنے لیے دعاگو ہوں کہ وہ اچھے کام کرنے کی توفیق بخشے ۔

واللہ اعلم .

مسلمانوں کو دعوت و تبلیغ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔