"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آپ کی بیوی کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ ماہواری ختم ہونے کا انتظار کرے اورپھر اپنے عمرہ کی قضا کرے کیونکہ جب صفیہ رضي اللہ تعالی عنہا کو حیض آیا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں فرمانے لگے ، کیا وہ ہمیں روکنے والی ہے ۔
لھذا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان اس کی دلیل ہے کہ طواف افاضہ کرنے سے قبل اگر اسے حیض آجائے تو وہ انتظار کرے گی اورجب ختم ہوتو پھر طواف کرے گی ، اور اسی طرح عمرے کا طواف بھی طواف افاضہ جیسا ہی ہے کیونکہ یہ عمرے کا رکن ہے ۔
اس لیے اگر اسے طواف سے قبل حیض آجائے تو وہ پاک ہونے تک انتظار کرے گی ، جب پاک ہوجائے توپھر عمرہ کرے ۔ .