اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بیمارہونے کی وجہ سے احرام باندھنے سے قاصر رہا

26-10-2010

سوال 20870

پچھلے برس والد صاحب نے حج کیا ، وہ بہت سخت بیمار تھے جس کی وجہ سے احرام کی چادریں نہ پہن سکے اب ان پرکیا واجب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب کوئي حاجی بیماری یا سردی وغیرہ کی وجہ سے ضرورت کی بناپر اپنے لباس میں ہی احرام باندھ لے توشرعی طور پراسے اس کی اجازت ہے ، اورسلے ہوئے کپڑے کی وجہ سے اس پرواجب ہوگا کہ وہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ، اورہرمسکین کوعلاقے کی غذا کا نصف صاع دیا جائے گا ، یا پھر وہ ایک بکرا جوقربانی کے قابل ہوذبح کرے ۔

اوراسی طرح اگروہ سرڈھانپ لے تویہی حکم ہوگا ، اورکسی بھی جگہ روزے رکھنے سے ادائيگي ہوجائے گی ، لیکن کھانا کھلانا اوربکرا ذبح کرنے کی جگہ صرف حرم مکہ کی حدود ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اور ان کے صحابہ پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .

احرام میں ممنوعہ امور
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔