"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آڈیو/ویڈیو کال کرنے کیلئے پر امن سوفٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہوئے پردہ کرنا ضروری نہیں ہے، بشرطیکہ دوسری طرف کوئی اجنبی نہ ہو، لیکن یہ ضروری ہے کہ کال کی سہولت دینے والا سوفٹ ویئر پر امن ہو، اس کے بارے میں آپ متعلقہ افراد سے معلومات لے سکتے ہیں۔
لیکن اگر گفتگو کے دوران خواتین اپنی تصویر غیر اجانب کو بھی نہ دیکھائیں ، اور کیمروں والے آلات سے دور رہیں، یا پھر کیمرے پر اسٹیکر لگا دیں تا کہ انکی لا علمی میں بھی انکی تصاویر منتقل نہ ہوں، تو یہ محتاط اور افضل ہوگا۔
واللہ اعلم .