"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ابن حجر ہيتمى رحمہ اللہ تعالى سے مندرجہ بالا سوال دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
" صحيح يہى ہے كہ اس كے ليے قبول كرنى لازم ہے، اور يہ خيال كہ اس كى خبر يقين كا فائدہ نہيں دے گى، بلكہ ظن كا فائدہ دےگى، اور يقينى طہر ظن حدث كے ساتھ باطل نہيں ہوتا.
اس زعم اور نظريہ كو يہ چيز باطل كرتى ہے كہ: اگر وہ اسے خبر دے كہ پانى ميں نجاست گرى ہوئى تھى، تو مذكورہ علت كے باوجو اس كى خبر قبول كرنى لازم ہے.
اس كى توجيہ يہ ہے كہ: اگرچہ يہ ظن ہے، ليكن بہت سے ابواب ميں شرعى يقين كے قائم مقام ہے.
اللہ سبحانہ وتعالى ہى زيادہ علم ركھنے والا ہے.