اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

صبح اور شام کے اذکار

04-06-2024

سوال 217496

میں یہ چاہتا ہوں کہ میرے لیے صبح اور شام کے اذکار سے متعلقہ تمام تر صحیح احادیث ایک جگہ جمع کر دیں، اس طرح صبح اور شام کے اذکار کے لیے ایک معتمد حوالہ ہمارے لیے بن جائے گا۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

صبح اور شام کے اذکار کے متعلق جن صحیح احادیث کو ہمارے لیے جمع کرنا ممکن ہو سکا وہ درج ذیل ہیں:

جبکہ امام ترمذی : (3388) نے اسے ان الفاظ میں روایت کیا ہے: (ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ہر روز صبح و شام کو  بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ  [ترجمہ: اللہ کے نام سے ، وہ ذات کہ اس کے نام سے کوئی چیز زمین میں ہو یا آسمان میں؛ نقصان نہیں دے سکتی اور وہی سننے والا اور جاننے والا ہے] تین بار پڑھے اور اسے کوئی چیز نقصان پہنچا دے۔) امام ترمذی نے اسے حسن صحیح اور غریب قرار دیا ہے۔ جبکہ ابن قیم نے اسے " زاد المعاد" (2/338)میں اور البانی نے "صحیح ابو داود" میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔

یہ روایت تو موقوف ہے؛ لیکن اس کا حکم مرفوع حدیث والا ہے، اس حدیث کی سند کو شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ نے جید قرار دیا ہے۔

واللہ اعلم

شرعی اذکار
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔