اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

متوفيہ نے ايك حقيقى بھائى اور ايك باپ كى طرف سے بھائى اور بھتيجے چھوڑے

21-05-2007

سوال 21925

ايك عورت فوت ہوئى اور اس نے اپنے پيچھے ايك حقيقى بھائى اور ايك باپ كى جانب سے بھائى چھوڑے، اور اس كى زندگى ميں ہى اس كے دو بھائى فوت ہو چكے ہيں، جن ميں ايك حقيقى اور دوسرا باپ كى جانب سے بھائى تھا، اور ان كى اولاد بھى ہے، اس كا تركہ كيسے تقسيم كيا جائيگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول:

جب حقيقى يا باپ كى جانب سے كوئى بھائى موجود ہو تو پھر بھتيجے وارث نہيں بنتے.

اس بنا پر يہاں بھتيجے كسى چيز كے بھى وارث نہيں ہونگے.

دوم:

جب كوئى حقيقى اور سگا بھائى موجود ہو تو پھر باپ كى جانب سے بھائى وارث نہيں بن سكتا چاہے وہ لڑكے ہوں يا لڑكياں.

اہل علم كے ہاں يہ سب كچھ متفق عليہ ہے.

ديكھيں: المغنى ابن قدامہ ( 9 / 22 - 23 ).

اس بنا پر اس مسئلہ مسئولہ ميں تركہ حقيقى بہن بھائيوں پر تقسيم ہو گا، اور لڑكے كو دو لڑكيوں كے برابر حصہ ملےگا، اس كى دليل اللہ سبحانہ وتعالى كا يہ فرمان ہے:

آپ سے وہ فتوى پوچھتے ہيں، آپ كہہ ديجئے كہ اللہ تعالى ( خود ) تمہيں كلالہ كے بارہ ميں فتوى ديتا ہے كہ اگر كوئى شخص مر جائے اور اس كى كوئى اولاد نہ ہو، اور اس كى ايك بہن ہو تو اس كے ليے چھوڑے ہوئے مال كا آدھا حصہ ہے، اور وہ بھائى اس بہن كا وارث ہوگا اگر اس بہن كى اولاد نہ ہو، پس اگر وہ دو بہنيں ہوں تو انہيں مال متروكہ كا دو تہائى ملے گا، اور اگر كئى بھائى ہوں مرد بھى اور عورتيں بھى تو پھر ايك مرد كو دو عورتوں كے برابر حصہ ملےگا، اللہ تعالى تمہارے ليے بيان فرما رہا ہے كہ ايسا نہ ہو كہ تم بہك جاؤ، اللہ تعالى ہر چيز سے واقف ہے النساء ( 176 ).

واللہ اعلم .

وراثت اور ترکہ کی تقسیم
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔