"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
"دیان" یا "احمد دیان" نام رکھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔
"دیان" اگرچہ اسماء اللہ الحسنی میں سے ہے لیکن یہ نام رکھنا جائز ہے کیونکہ یہ اللہ کے ان خاص ناموں میں سے نہیں ہے جو دوسروں کے لئے رکھنا جائز نہیں ہیں ،لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ دونوں صورتوں میں اس کا معنی ایک ہی ہو، بلکہ خالق کے لیے اس کا وہ معنی ہو گا جو اس کے ساتھ خاص اور اس کے لائق ہے، مخلوق میں سے کوئی بھی اس معنی کی حقیقت میں اللہ کے ساتھ شریک نہیں ہو سکتا، اور مخلوق کے لیے وہی معنی ہو گا جو مخلوق کے لائق ہے ۔
مزید کیلیے سوال نمبر (221873) کا جواب ملاحظہ فرمائیں ۔
واللہ اعلم.