اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا امام نماز تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن کریم کے حصے کی تفسیر بیان کر سکتا ہے؟

24-04-2022

سوال 250931

ہمارے ہاں ایک مسجد کے لوگ نماز تراویح کا اہتمام کرتے ہیں اور عشا کی نماز کے بعد  مختصر تفسیر بیان ہوتی ہے جو کہ تراویح کی پہلی چار رکعات میں پڑھے جانے والے قرآن کریم  کے حصے سے تعلق رکھتی ہے ، پھر وہ 4 رکعات پڑھتے ہیں اور پھر اس کے بعد بقیہ چار رکعات میں پڑھی جانے والی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہیں، ان کا یہ اقدام اس لیے ہے کہ لوگوں کو قرآن کریم سمجھ میں آئے اور معنی و مفہوم واضح ہو جائے ، تو ان کے اس عمل کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کا یہ عمل اچھا ہے یا بدعت ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

یہ سوال میں نے اپنے شیخ عبد الرحمن البراک حفظہ اللہ سے  کیا تو انہوں نے جواب دیا:

"اگر یہ مقتدیوں کی رضا مندی سے ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کوشش کریں کہ نمازیوں کے لیے بوجھ نہ بنے۔" ختم شد

اس بارے میں مزید کے لیے آپ سوال نمبر: (38025 ) کا جواب ملاحظہ کریں۔ 

واللہ اعلم

قیام اللیل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔