اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

اگرقرض کی ادائيگی کے وقت قرض دینے والا نہ ملے توکیا کرنا ہوگا

25-01-2005

سوال 2806

چند برس قبل میں نے اپنے ایک دوست سے قرضہ لیا ، لیکن مجھے اس کی جگہ کا علم نہيں میں نے اسے بہت دیر تک تلاش کیا لیکن نہیں ملا ، جس کی بنا پر میں بہت پریشان ہوں ، لھذا اب مجھے اس مال کا کیا کرنا چاہیے جومیں نے قرض لیاتھا ؟
جبکہ ان آخری برسوں میں اس کرنسی کی قیمت بھی کم ہوچکی ہے جومیں نے قرض میں حاصل کی تھی توکیا مجھے اسی طرح رقم واپس کرنا ہوگي جس طرح لی تھی یا کہ کرنسی کی قیمت میں کمی کا بھی حساب کرنا ہوگا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ نے جس کرنسی میں قرضہ لیا تھا اگرتواس کی کوئي قدروقیمت ہے توپھر اسی مبلغ کوواپس کرنا واجب ہے ، اورجب آپ نے اس شخص کوتلاش کرنے میں پوری تگ ودو اورکوشش سے کام لیا لیکن اس کے باوجود وہ نہيں ملتا توآپ اس کی جانب سے وہ مال صدقہ کردیں اللہ تعالی اسے اجروثواب دیں گے ، اوراللہ تعالی اپنے بندوں کودیکھنےوالا اورہرچیز پرقادر ہے ۔

لیکن فرض کریں اگربعد میں آپ کواس کا علم ہوجاتا ہے اوروہ شخص مل جائے توآپ پروہ قرض کی ادائيگي واجب ہوگي - اگرچہ آپ نے اس کی جانب سے صدقہ بھی کردیا ہو - لیکن اگر وہ صدقہ کوصحیح قرار دیتا اورقبول کرلیتا ہے توپھراس کا حق ساقط ہوجائے گا ۔

واللہ اعلم .

قرض
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔