اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مسلمان کا بے دین عورت سے شادی کرنے کاحکم

07-05-2004

سوال 2851

کیا مسلمان کے لیے کسی کافرہ عورت جس کا کوئي دین نہ ہوسے شادی کرنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

ایسا کرنا بالکل صحیح اورحلال نہيں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

نہ تو وہ عورتیں ان کے لیے اورنہ ہی وہ مرد ان عورتوں کے لیے حلال ہیں ۔

اورکافر عورتوں میں سے عفت وعصمت کی مالک پاکباز اہل کتاب کی ( یھودی اورعیسائي ) عورتیں مستثنی ہیں جس کی دلیل اللہ تعالی کا فرمان ہے :

اورجن لوگوں کو کتاب دی گئي ہے ان کی باکبازعورتیں ۔

واللہ اعلم .

عقد نکاح
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔