"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
الحمدللہعورت شادی سے قبل اپنے والد کی رکھوالی اورحفاظت میں ہوتی ہے ، اس لیے اس کے لیے جائز نہيں کہ وہ اپنے والد کی اجازت کےبغیر گھر سے باہر قدم رکھے ، چاہے وہ مسجد جانا چاہے یا پھر کسی اورکام کے لیے اس پر والد کی اطاعت واجب ہے لیکن معصیت میں والد کی بھی اطاعت نہیں ۔
ہم آپ کونصیحت کرتے ہیں کہ آپ ريڈیو قرآن کریم سے استفادہ کریں ، اس لیے کہ اس میں بہت سی راہنمائي ملتی ہے ، اوراس میں نور علی الدرب جیسا سوال وجواب کا پروگرام بھی ہے جس میں بہت سے بڑے بڑے علماء کرام سوال کرنے والوں کے جواب دیتے ہیں ۔
اللہ تعالی آپ کوہر قسم کی بھلائی اورخیر کی توفیق عطا فرمائے ، اوردین اسلامی کی فقہ اورسمجھ عطا فرمائے ، آمین یا رب العالمین ۔ .