اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا یہ ممکن ہے کہ دجال یا عیسی علیہ السلام کا خروج ہمارے زمانے میں ہو

16-02-2005

سوال 3259

میں نے بہت زیادہ مہدی اور دجال اور مسیح علیہ السلام کے ظہور کے بارہ میں علامات پڑھی ہیں اور وہ علامتیں بھی جن کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے تو مجھے ان علامتوں نے دہشت زدہ کر دیا ہے کہ وہ حقیقی طور پر آچکی ہیں یا پھر اب ثابت ہو چکی ہیں
اور فی الواقع بہت زیادہ علامتیں مثلا وقت کی قربت اور شراب پینے کی کثرت اور زنا کا زیادہ ہونا اور موسیقی کا پھیلنا وغیرہ موجود ہیں ۔
تو میرا یہ سوال ہے کہ :
تو آپ کا کیا خیال ہے کہ مذکورہ تین نشانیوں مہدی ، دجال ، عیسی علیہ السلام کا ظہور بہت زیادہ قریب ہے اور وہ ہماری زندگی میں ہو گا ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے عطا فرمائے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

تین علامتوں کا ظہور مہدی اور دجال اور عیسی علیہ السلام کا نزول یقینی ہے اور ان کا وقوع لازمی ہو گا جیسا کہ اس پر صحیح دلائل موجود ہیں ۔

اور ان تین علامتوں کا ظہور آپس میں قریب ہے یعنی ایک دوسرے سے بہت قریب ہوں گی کیونکہ جیسا کہ صحیح احادیث میں یہ بات ثابت ہے کہ عیسی علیہ السلام مہدی کے پیچھے نماز ادا کریں گے اور اسی طرح عیسی علیہ السلام دجال کو قتل کریں گے ۔

لیکن ان کے وقوع کو اللہ سبحانہ وتعالی زیادہ جانتا ہے اور رہی یہ بات کہ ان کا وقوع قریب ہے تو شرعی دلائل اور نصوص سے یہ ثابت ہے کہ ان کا وقوع قریب ہے لیکن یہ کہنا کہ ہماری زندگی میں ان کا وقوع ہو گا یہ کہ ہمارے زندگی کے بعد تو یہ علم غیب میں سے ہے جس کا علم صرف اللہ تعالی کے پاس ہی ہے ۔

تو مسلمان پر ضروری ہے کہ وہ عموی فتنوں سے اور خاص کر دجال کے فتنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کرتا ، اور یہ کہ وہ اللہ تعالی سے اعلانیہ اور خفیہ طریقے سے دعا مانگتا رہے کہ اللہ تعالی اسے دنیاوی اور اخروی زندگی میں صحیح قول پر ثابت قدم رکھے ۔

واللہ اعلم  .

قیامت کی نشانیاں
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔