"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پرمیدان عرفات میں خطبہ ارشاد فرماتےہوئے کہا :
جاہلیت کا سود ختم ہے ۔
باوجود اس کےوہ جاھلیت میں اورسود کاحکم ثابت ہونے سے قبل تھا لھذا اگرممکن ہوسکے توسود ادا نہ کرے ، لیکن اسے دوبار نفع حاصل نہیں کرنا چاہیے ، بلکہ ولی الامر اورحکمران اس سے وہ سود لے کر صدقہ کردے یا پھر بیت المال میں جمع کرلے ۔
سوال ؟
آپ نے یہ کہا کہ :
دوبار نفع حاصل نہ کرے یہ دوبار کونسی ہیں ؟
جواب :
اول : مثلا اس نے جومال بنک سے حاصل کیا اس سے اس کا نفع حاصل کرنا ۔
دوم : زيادہ مال ، جب ہم یہ کہیں کہ وہ پہلے کونہ زيادہ نہ دے اس کا معنی ہوا کہ اسے نفع ہوا ۔۔ یعنی وہ سود خور کوزيادہ ادا نہ کرے ۔
مثلا اگر کسی نے ایک لاکھ سود پر ایک ملین حاصل کیا ہو ، توکیا ہم اسے یہ کہيں گے کہ ایک ملین ادا کرد ، اورایک لاکھ تمہارے ؟
نہيں ہم یہ نہيں کہیں گے ، بلکہ ہم کہیں گے سود خور کوایک ملین ادا کرو لاکھ ادا نہ کرو لیکن تم نفع حاصل نہ کرو کہ ایک لاکھ تمہارے ہوجائيں ، بلکہ یہ ایک لاکھ بیت المال میں جمع ہونگے یا پھر صدقہ کردیا جائے گا ۔ .