اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

حالت حيض میں روزے چھوڑتی رہی لیکن بعد میں نہيں رکھے

07-09-2007

سوال 37991

ایک ساٹھ سالہ بوڑھی عورت نےحیض کے احکام سے جاہل ہونے کی بنا پر کئي برس تک رمضان کے چھوڑے ہوئے روزے بطورقضاء نہ رکھے کیونکہ اس نے عام لوگوں سے یہی سنا تھا کہ اس کی قضاء نہیں ہے ، اس کاحکم کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اسے اپنے کیے پر اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے اورتوبہ کرنی چاہیے کیونکہ اس نے اہل علم سے اس کے بارہ میں استفسار نہيں کیا ، اوراس کے ساتھ ساتھ اس پر چھوڑے ہوئے روزوں کی قضاء بھی ہے ، اپنے خیال میں جتنے روزے اس نے چھوڑے ہیں اس کی قضاء کرے اورہر دن کے بدلے میں بطورکفارہ ایک مسکین کو کھانا بھی کھلائے ، جو کہ نصف صاع گندم ، یا چاول یا کھجور وغیرہ کی شکل میں ہوگا ۔

اگراس میں کفارہ ادا کرنے کی استطاعت ہو لیکن اگر وہ کھانا نہیں کھلا سکتا تواس سے ساقط ہوجائے گا اورصرف روزہ رکھنا ہی کافی ہے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

کفارہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔