اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

استعمال شدہ سونے كو نيا كر كے فروخت كرنا

14-04-2007

سوال 39181

بعض دوكاندار صاف ستھر استعمال شدہ سونا خريدتے اور اسے صاف كر كے نئے ريٹ پر فروخت كرتے ہيں، كيا ايسا كرنا جائز ہے، يا كہ خريدار كو بتانا ضرورى ہے كہ يہ پرانا اور استعمال كردہ ہے، يا كہ لازم نہيں اس يے كہ بعض خريدار سوال نہيں كرتے آيا يہ نيا ہے يا استعمال شدہ ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس پر واجب ہے كہ اسے نصيحت كى جائے، اور وہ بھى اسى چيز كو پسند كرے جو چيز اپنے ليے پسند كرتا ہے، يہ معلوم ہونا چاہيے كہ اگر كوئى شخص آپ كو تھوڑى سى استعمال كردہ چيز فروخت كرے جس پر استعمال كا كوئى اثر بھى نہ ہو، اور وہ اسے نئى چيز بنا كر آپ كو فروخت كر دے، تو آپ اس كى جانب سے اسے دھوكہ اور فراڈ شمار كرينگے، تو اگر آپ اس پر راضى نہيں ہوتے كہ لوگ آپ كے ساتھ ايسا كريں تو پھر آپ اسے اپنے ليے كيسے جائز اور مباح قرار ديتے ہيں كہ ايسا كسى دوسرے كے ساتھ كريں ؟!

اس بنا پر انسان كے ليے ايسا فعل كرنا جائز نہيں، حتى كہ وہ خريدار كو يہ واضح طور پر بتا دے كہ يہ استعمال كردہ ہے اور زيادہ استعمال نہيں ہوا بلكہ تھوڑا سا استعمال كيا گيا ہے.

واللہ اعلم .

حرام خرید و فروخت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔