"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
اگر ميں نماز عيد ميں نماز عيد كى تكبيروں كے بعد امام كے ساتھ شامل ہوں تو كيا مجھے تكبير تحريمہ كے بعد فوت شدہ تكبيريں كہنا ہونگى ؟
الحمد للہ.
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى سے مندرجہ ذيل سوال كيا گيا:
اگر ميں امام كے ساتھ نماز عيد كى زائد تكبيروں ميں ملوں تو كيا حكم ہے، آيا ميں فوت شدہ تكبيروں كى قضا كرونگا؟
شيخ رحمہ اللہ تعالى كا جواب تھا:
" اگر آپ دوران تكبيرات امام كے ساتھ مليں، تو آپ پہلے تكبير تحريمہ كہيں، اور پھر باقى مانندہ تكبيروں ميں امام كى اتباع كريں، اور جو تكبيريں رہ گئى ہيں وہ آپ سے ساقط ہيں " اھـ .