اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

لڑكى امريكہ ميں تعليم حاصل كرنا چاہتى ہے اور والد پردہ نہيں كرنے ديتا

06-01-2008

سوال 5176

ميرى اكيس برس ہے اور ميں نے ڈيڑھ برس قبل والد كى رغبت كى مخالفت كرتے ہوئے پردہ كرنا شروع كيا ہے، ميں آئندہ برس حصول تعليم كے ليے امريكہ جاؤنگى، ميرے والد صاحب مجھے نصيحت كرتے ہيں كہ امريكہ جا كر پردہ نہ كروں، كيونكہ وہاں لوگ ايك دوسرے سے مختلف نظر آنا نہيں چاہتے.
اب مجھے يہ مشكل درپيش ہے كہ ميں پردہ كرتى ہوں كيونكہ مجھے بتايا گيا ہے كہ پردہ نہ كرنا بہت بڑا گناہ ہے، برائے مہربانى آپ اس سلسلہ ميں مجھے كوئى نصيحت فرمائيں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ تعالى آپ كو بركت اور اجروثواب سے نوازے آپ نے پردہ كا اہتمام كر كے بہت اچھا كيا ہے، اور آپ يہ علم ميں ركھيں كہ اللہ سبحانہ و تعالى كى معصيت و نافرمانى ميں كسى بھى مخلوق كى اطاعت و فرمانبردارى نہيں ہو سكتى.

اس ليے آپ پابندى سے پردہ اور باقى شرعى احكام پر عمل كرتى رہيں ليكن ہميں آپ كے امريكہ جا كر تعليم حاصل كرنے ميں خدشہ ہے كہ آپ وہاں كے متلاطم فتنوں كا شكار ہو جائينگى، اور مختلف قسم كے شبھات اور اسى طرح حرام شہوات ميں پڑ جائينگى.

اس ليے اگر آپ كسى ايسى يونيورسٹى يا مدرسہ ميں تعليم حاصل كر سكيں جہاں شرعى احكام كے مطابق پردہ بھى كرايا جاتا ہو، اور مرد و عورت كى مخلوط تعليم نہ ہو تو يہ آپ كے ليے بہتر اور يقينى ہے...

اللہ تعالى ہميں اور آپ كو ہر قسم كى خير و بھلائى سے نوازے.

واللہ اعلم .

عورت کا لباس والدین سے حسن سلوک
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔