اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیاعا‏ئشہ رضي اللہ تعالی عنہا نے کہا تھا کہ انہیں رات کودفن کیا جاۓ

20-07-2003

سوال 5284

میں پڑھا ہے کہ عائشہ رضي اللہ تعالی عنہانے یہ مطالبہ کیا تھا کہ انہيں رات کودفن کیا جاۓ ، اگر یہ بات صحیح ہے تواس کا سبب کیا تھا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


محمد بن عمر واقدی نے اس کا ذکرکیا ہے اوراسی طرح امام حاکم رحمہ اللہ تعالی نے بھی مستدرک ( 4 /6-7 ) اور ابن سعد رحمہ اللہ تعالی نے طبقات ابن سعد ( 8/76-77 )میں اورامام ذھبی رحمہ اللہ تعالی نے سیر اعلام النبلاء ( 2/162 ) میں اس کے علاوہ دوسرے مصادر میں بھی مذکورہے ۔

واللہ اعلم ظاہر تویہی ہوتا کہ یا تواس لیے تھا دفن میں دیرنہ ہو اس لیے کہ ان کی وفات ستائيس رمضال کی شب وتروں کے بعد ہوئ تھی ، یاپھر اس میں ان کے لیے زيادہ پردہ اورستر تھا ، یاپھر ان کے دوراور خاص کرزندگی کے آخری ایام ميں رات کودفن کرناغلط شمار ہونے لگا تھا توانہوں نے اس فعل سے حکم بیان کرنا چاہا ، یا کوئ اوروجہ ہوگي ، عمومی طورپر رات کو ضرورت کے پیش نظردفن کیا جاسکتا ہے ۔

واللہ تعالی اعلم .

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔