"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اللہ تبارک وتعالی کا فرمان ہے :
اورجوبھی اللہ تعالی پر توکل کرے گا اللہ تعالی اسے کافی ہوگا الطلاق ( 3 ) ۔
لیکن اس باریہ ضروری ہے کہ آپ بیوی اوراس کے خاندان والوں کے حالات کا اچھی طرح جائزہ کرنے کے بعد شادی کریں ، اورپہلے تجربہ سے عبرت اورسبق حاصل کریں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی فرمان ہے :
( مومن ایک سوراخ سے دو بار نہيں ڈسا جاتا ) صحیح بخاری حدیث نمبر ( 6133 ) ۔
اورشائد عدم پریشانی یہی ہے اورجوسوال سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ علت آپ کی بیوی میں تھی نہ کہ آپ میں ، اورہم آپ سے یہ بھی کہيں گے کہ آپ ہرنماز کے بعد اورسونے سے قبل سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھ کراپنے آپ کودم کیا کریں ( یعنی یہ سورتیں پڑھنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مار کراپنے پورے جسم پر ہاتھ پھیریں )
اللہ تعالی ہمیں اورآپ کوہر قسم کے بیماری اوربرائي سے محفوظ رکھے ، آمین یا رب العالمین ۔
واللہ اعلم .