اسلام سوال و جواب

اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا یہ صحیح ہے کہ قیامت جمعہ کے دن 10 محرم کو قائم ہوگی؟

02-01-2016

سوال 8398

مجھے بتلایا گیا ہے کہ قیامت جمعہ کے دن 10 محرم کو قائم ہوگی، اب سوال یہ ہے کہ سعودی عرب میں اگر جمعہ ہو تو امریکہ میں کوئی اور دن ہوگا، اس طرح 10 محرم کا دن مختلف علاقوں میں مختلف ہی ہوگا، اس اشکال کا کیا حل ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

کوئی بھی ایسا اثر جس میں قیامت کے دن کی تعیین کی گئی ہے وہ صرف جھوٹ کا پلندا ہے، چنانچہ قیامت کے قائم ہونے کے بارے میں صرف اللہ تعالی ہی جانتا ہے کہ کب قائم ہوگی، فرمانِ باری تعالی ہے:
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا قُلْ إِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّي لَا يُجَلِّيهَا لِوَقْتِهَا إِلَّا هُوَ
ترجمہ: لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کب قائم ہوگی؟ آپ ان سے کہہ دیں:  یہ بات تو میرا پروردگار ہی جانتا ہے، وہی اسے اس کے وقت پر ظاہر کرے گا [الأعراف : 187]

نیز قیامت کے دن کے بارے میں نصوص صرف اتنا بتلاتی ہیں کہ یہ جمعہ کے دن ہوگی، چنانچہ  اس دن پوری کائنات کا نظام درہم برہم ہو جائے گا، دن رات، سورج چاند اور تارے سب گُل ہو جائیں گے، اور ہمیں یہ بھی علم نہیں ہے کہ اس وقت تک امریکہ موجود ہوگا بھی نہیں ؛ کیونکہ اللہ تعالی کسی بھی قوم کو یومِ قیامت سے پہلے تباہ و برباد کر سکتا ہے؛ اس لیے کہ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے۔

واللہ اعلم.

آخرت کے دن اورقیامت کی نشانیوں پرایمان
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔