اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

عورت كى پيشانى پر بنديا لگانا

11-07-2009

سوال 894

ميں ايك سكول بنانے كى كوشش ميں ہوں اور آپ اس سلسلہ ميں ميرا تعاون كريں، سوال يہ ہے كہ آيا عورت كے ماتھے پر بنديا كا نشان مسلمان ہونے كى علامت ہے، اور اگر واقعى ايسا ہى ہے تو كس طرح ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

بعض عورتيں اپنى پيشانى پر بنديا لگاتى ہيں خاص كر برصغير كى عورتيں، يہ ايسى چيز ہے جس كا اسلام سے بالكل كوئى تعلق نہيں بلكہ يہ اس قوم كى عادت اور رسم و رواج ميں سے ہے.

بعض لوگوں نے ہميں بتايا ہے كہ يہ شادى شدہ عورت ہونے كى علامت ہے، اور يہ بھى كہا جاتا ہے كہ يہ ہندؤوں كى عادت اور رسم ہے جن كى تقليد كرتے ہوئے برصغير كے باقى علاقوں كى عورتيں بھى لگاتى ہيں.

اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ حق كى ہدايت نصيب فرمائے.

واللہ اعلم .

بدعت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔