"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
جب مغربى لباس كھلا اور ساتر ہو، اور سارا جسم چھپاتا ہو تو آپ كے ليے وہى لباس پہننا بہتر ہے، تا كہ آپ اپنے ملك كى مستقيم اور صحيح راہ پر چلنے والى عورتوں كى موافقت كر سكيں، اور آپ ايسے لباس سے دور ہوں جو آپ كے ليے امتياز كا باعث بنے، اور آپ كى طرف نظريں اٹھيں، اور بغير كسى ضرورت كے يہ آپ كے ليے يہ اذيت كا باعث بھى بن سكتا ہے.
اور يہ ممكن ہے كہ آپ سر پر چادر اوڑھ كر اسے اپنے كندھوں پر لٹكا ليں، اور اس طرح دونوں كندھوں كو چھپانے كا مقصد بھى پورا ہو جائيگا.
مزيد آپ سوال نمبر ( 6991 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .