"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
آپریشن کے دوران آپریشن ہی کی وجہ سے کوئی مریض فوت ہو جائے تو ڈاکٹروں پر کوئی کفارہ یا گناہ ہو گا؟
الحمد للہ.
"اگر کسی کوتاہی کی وجہ سے مریض کی وفات ہو گئی، یا ڈاکٹر اس آپریشن کا اہل نہیں تھا تو ایسی دونوں صورتوں میں ڈاکٹر ذمہ دار ہو گا، چنانچہ ڈاکٹر کفارہ بھی دے گا اور ڈاکٹر کے والد کی جانب سے مرد رشتہ داروں پر دیت بھی ہو گی؛ کیونکہ یہ قتل خطا شمار ہو گا، لیکن اگر ڈاکٹر ایسے آپریشن کا ماہر ہو، اور مریض کی جسمانی حالت اسے برداشت بھی کر سکتی ہو ، پھر ڈاکٹر کی جانب سے کوئی کوتاہی بھی نہ ہوئی ہو، تو ایسی صورت میں کوئی ڈاکٹر پر کچھ نہیں ہو گا، نہ تو زر ضمانت دینا ہو گا نہ ہی کوئی کفارہ۔"
" المنتقى من فتاوى الشيخ صالح الفوزان " ( 3 / 280 )