"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
يہ كہنا غلط ہے، كونسى چيز باقى مانندہ ہے، حالانكہ اللہ عزوجل تو فرما رہے ہيں:
اور ہر گروہ كے ليے ايك ميعاد متعين ہے، سو جس وقت ان كى ميعاد معين آ جائےگى تو اس وقت ايك ساعت نہ پيچھے ہٹ سكيں گے اور نہ آگے بڑھ سكيں گے الاعراف ( 34 ).
لھذا جب ميت فوت ہوئى تو اس نے اپنى سارى عمر پورى كر لى تھى، اور نہ تو وہ ايك سيكنڈ آگے ہوسكتى ہے اور نہ ہى پيچھے تو پھر باقى مانندہ كيا رہا ؟
پھر اس ميں تعزيت ميں سنت طريقہ كى مخالفت بھى ہے، سنت تو يہ ہے كہ تعزيت ميں يہ كہا جائے:
جو اللہ نے ليا وہ اللہ كا ہى تھا، اور جو اس نے دے ركھا ہے وہ بھى اللہ كا ہى ہے.
يا يہ كہا جائے:
اللہ تعالى آپ كے اجروثواب ميں زيادتى كرے، اور آپ كى بہتر تسلى دے اور آپ كے فوت شدہ كو بخشے.
اس طرح كے كلمات كہنے چاہيں.