اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مرد طواف کے دوران خواتین کے گرد حصار بنا کر چلتے ہیں تو کعبہ بائیں جانب نہیں رہتا۔

21-07-2019

سوال 106554

بہت سے مرد حضرات عمداً ایسا کرتے ہیں کہ اگر ان کے ساتھ خواتین ہوں تو ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر اپنی خواتین کے گرد حصار بنا لیتے ہیں ، ایسے میں کچھ لوگوں کو کعبہ کی جانب پیٹھ کر کے چلنا پڑتا ہے یا کعبہ شریف اس کی دائیں جانب رہتا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

"یہ طریقہ ایک اعتبار سے خطرناک ہے ، اور دوسرے اعتبار سے تکلیف دہ ہے۔ تکلیف دہ اس طرح کہ جب لوگ اس طرح ایک جتھے کی شکل میں آئیں گے تو لوگوں کو تکلیف ہوگی، اور یہ بات سب کو معلوم ہے کہ عمداً ایسا کام کرنا جائز ہی نہیں ہے جس سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچے۔

خطرناک اس اعتبار سے کہ سائل نے ذکر کیا ہے کہ کچھ لوگ جب طواف کرتے ہیں تو کعبہ ان کے پیچھے ہوتا ہے، یا ان کے سامنے ہوتا ہے، حالانکہ طواف کی شرط یہ ہے کہ کعبہ کو اپنی بائیں جانب رکھیں، چنانچہ اگر آپ نے کعبہ کو اپنے پیچھے، یا دائیں یا سامنے رکھا تو آپ کا طواف ہی صحیح نہیں ہوگا۔" ختم شد

فتاوی ابن عثیمین: (22/287-288)

واللہ اعلم

حج کے متفرق مسائل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔