"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
بعض لوگ جب احرام باندھنا چاہتے ہيں تو اپنے جسم اور سر اور احرام كے كپڑوں كو خوشبو لگا كر احرام پہن ليتے ہيں، ايسا كرنے كا حكم كيا ہے ؟
الحمد للہ.
احرام باندھنے سے قبل سر اور جسم كو خوشبو لگانا سنت ہے، اس كى تفصيل سوال نمبر ( 106550 ) كے جواب ميں بيان ہو چكى ہے، آپ اس كا مطالعہ كريں.
رہى احرام كے كپڑوں كو خوشبو لگانى تو يہ جائز نہيں ہے كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے محرم شخص كو ايسا كپڑا پہننے سے منع فرمايا ہے جسے خوشبو لگائى گئى ہو.
شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے احرام كے لباس كو خوشبو لگانے كے بارہ ميں دريافت كيا گيا تو ان كا جواب تھا:
" جائز نہيں ہے؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" تم ايسا لباس مت پہنو جسے زعفران اور ورس خوشبو لگائى گئى ہے " انتہى
ديكھيں: مجموع الفتاوى ابن عثيمين ( 22 / 9 ).
واللہ اعلم .