"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں :
عورت کےلیے طہرکے یقین ہونے کے بغیر غسل کرکے طواف کرنا جائز نہیں ۔
سوال میں اس کا یہ کہنا کہ ( ابتدائی طورپر ) تواس سے یہ سمجھ آتی ہے کہ اس نے مکمل طہرنہیں دیکھا اس لیے ضروری ہے کہ مکمل طہر کا یقین کرلیا جائے ، لھذا جب بھی وہ طہردیکھے توغسل کرکے طواف اورسعی کرلے ، اوراگرطواف سے قبل ہی سعی کرلے تواس میں کوئي حرج نہیں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب طواف سے قبل سعی کرنے والے شخص کے بارہ میں پوچھا گیا تورسول کریم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا :
کوئي حرج نہیں ۔ اھـ .