"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ہم مزدلفہ میں رات بسرنہ کرسکے کیونکہ ہمیں راستے کےعلاوہ کہیں اورجگہ میسرنہ آسکی اورراستے میں وقوف کرنے کی کسی کوبھی اجازت نہيں لھذا ہم منى روانہ ہوگئے , توكيا ہم پر كوئى چيز لازم آتى ہے ؟
الحمد للہ.
شيخ ابن باز رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں :
اگر كوئى شخص مزدلفہ ميں جگہ نہ پائے ياپھراسے فوجى وہاں ركنے سے منع كرديں تو اس پركوئى حرج نہيں كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے :
(لھذا تم استطاعت كے مطابق اللہ تعالى كا تقوى اختياركرو) .
اور اگر اس نے سستى كى بنا پر ايسا كيا ہے تو اس كے ذمہ توبہ كےساتھ ساتھ دم بھي لازم آتا ہے . اھ¬ .