اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كيا تحيۃ المسجد فجر كى سنتوں كے ليے كفائت كر جائے گى ؟

06-08-2007

سوال 5100

جب انسان مسجد ميں داخل ہو اور تحيۃ المسجد ادا كر لے تو كيا يہ ركعيں فجر كى سنتوں سے كفائت كر جائينگى، يا كہ تحيۃ المسجد ادا كرنے كے بعد فجر كى سنتيں ادا كرنا ہونگى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب وہ مسجد ميں داخل ہو كر فجر كى سنتيں ادا كرے تو يہ تحيۃ المسجد كى ركعات كے ليے كافى ہوں گى، اور اگر وہ دونوں كى نيت كر لے تو يہ بہتر ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے .

نفل نماز
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔