ہفتہ 22 جمادی اولی 1446 - 23 نومبر 2024
اردو

کیا اپنی سترسالہ چچازاد بہن کے سر کا بوسہ لے سکتا ہے

10090

تاریخ اشاعت : 02-05-2004

مشاہدات : 6723

سوال

میری ایک چچازاد جس کی عمر ستر برس ہے کیا میں اس کا پردے کے اوپر سے سر چوم سکتا ہوں یا اس سے مصافحہ کرسکتا ہوں کہ نہيں کیونکہ وہ بوڑھی ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ

آپ کا اس کے سرکا بوسہ لینا یا اس سے مصافحہ وغیرہ کرنا جائز نہیں ، بلکہ آپ کے لیے یہ مشروع ہے کہ آپ اس سے کلام کے ذریعہ سلام کرسکتے ہيں چاہے وہ بوڑھی ہی ہے اس لیے کہ وہ آپ کی محرمات میں شامل نہيں ۔

اس میں کوئي حرج نہیں کہ آپ اسے یہ کہہ لیں آپ اورآپ کی اولاد کا کیا حال ہے یا اس طرح کی کوئي اور کلام ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا ) ۔

اوریہ حدیث بوڑھی اورغیرہ بوڑھی عورتوں سب کو عام ہے ، اورعائشہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ :

( اللہ تعالی کی قسم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کبھی کسی عورت کے ہاتھ کوچھویا تک نہيں ) یعنی غیرمحرم عورتوں کے ہاتھ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان سے بیعت بھی زبانی کیا کرتے تھے ۔ .

ماخذ: دیکھیں کتاب : مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ فضیلۃ الشيخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ تعالی ( 7 / 183 ) ۔