الحمد للہ.
جب حكومت يہ تنخواہ اور الاؤنس اس كے ليے مخصوص كرتى ہے جو خصوصى فوج ميں كام كرينگے، كيونكہ عام مصلحت بھى اسى كا تقاضا كرتى ہے، تو اس الاؤنس كو بلا وجہ ايسے طريقہ سے حاصل كرنا جائز نہيں جس كى اجازت نہيں ہے، اس پر مستزاد يہ كہ اس اسلوب ميں جھوٹ اور جعل سازى ہے، اور يہ حرام ہے، مزيد فائدہ اور تفصيل معلوم كرنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 93579 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .