الحمد للہ.
الحمدللہجب کسی کوگمشدہ بکری ملے توبہتر یہ ہے کہ وہ اس کی قیمت کا اندازہ لگا کراسے ذبح کرکے کھا لے ، یا پھراسے بیچ کراس کی قیمت اپنے پاس محفوظ کرلے ، یا پھر اسے پہچان کی مدت تک اپنے پاس رکھے ۔
گمشدہ بکری کونہ پکڑنا اوراسے ویسے ہی چھوڑ دینا اسے ہلاک کرنے کے مترادف ہے ، اگرتو اس کا مالک آجاۓ وہ اسے واپس لے جاۓ گا یا پھر اس کی قیمت حاصل کرلے گا اوراگر مالک نہیں آتا تووہ بکری اسی کی ہے جس نے اسے پکڑا ہو ۔ .