سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

روزے كى حالت ميں بخارات يا دھوئيں والى مشينرى كے پاس بيٹھنا

سوال

رمضان المبارك ميں دن كے وقت دھويں اور بخارات والى مشين كے پاس بيٹھنے كا حكم كيا ہے ؟
اور اگر يہ چيز ميرے كام ميں شامل ہو تو حكم كيا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن وہ عمدا ايسا مت كرے اور دھواں اور يہ غبار پھانكنے كا مقصد نہ ہو، اور اگر بغير قصد و ارادہ كے پيٹ ميں داخل ہو جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں اور ضرر نہيں ديگا " انتہى.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب