سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

كيا اللہ كى راہ ميں جھاد كرنے والے روزہ افطار كريں گے؟

106469

تاریخ اشاعت : 12-08-2012

مشاہدات : 3889

سوال

كيا اللہ كى راہ ميں دشمنان اسلام سے جھاد كرنے والے افراد رمضان كے روزے چھوڑ كر بعد ميں اس كى قضاء كريں گے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

الحمدللہ:

" اگر اللہ كى راہ ميں جھاد كرنے والے مجاہدينقصر كى مسافت جس ميں نماز قصر كى جاتى ہے كے مسافر ہوں تو ان كے ليے روزہ چھوڑنا جائز ہے، اور بعد ميں وہ اس كى قضاء ميں روزہ ركھيں گے.

اور اگر وہ مسافر نہيں يعنى دشمن ان كے علاقے پر حملہ آور ہوا ہو اور وہ جھاد كے ساتھ روزہ بھى ركھ سكتا ہو تو اس پر روزہ ركھنا واجب ہے.

ليكن جو روزہ اور فرض عين جھاد كى ادائيگى دونوں كو جمع نہ كر سكے تو اس كے ليے روزہ چھوڑنا جائز ہے، اور رمضان گزرنے كے بعد جتنے روزے چھوڑے ہوں ان كى قضاء ميں روزے ركھےگا " انتہى

فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء

ماخذ: الاسلام سوال و جواب