جمعہ 7 جمادی اولی 1446 - 8 نومبر 2024
اردو

احرام كى حالت ميں خوشبودار ٹشو پيپر استعمال كرنا

سوال

احرام كى حالت ميں خوشبودار ٹشوپيپراستعمال كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" اگر خوشبودار ٹشوپيپر گيلےہوں اور اس ميں خوشبو گيلى ہو كہ ہاتھ كو لگ جائے تو پھر اس كا محرم شخص كے ليے استعمال جائز نہيں.

ليكن اگر خشك ہو اور ٹشو پيپر سے صرف خوشبو پھوٹى ہو جس طرح پودينہ اور سيب سے پھوٹى ہے تو پھر كوئى حرج نہيں " انتہى .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب