سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

طواف مکمل کرنے سے قبل تھک جانے والے کا حکم

سوال

میں مریض خاتون ہوں میں عمرہ کرنے کے لیے گئی تو جس وقت ابھی میرا تیسرا چکر تھا کہ میرا سر چکرانے لگا، تو ایسے میں میرے لیے کیا کرنا واجب ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"آپ تھوڑی دیر آرام کر کے طواف مکمل کر لیں، تاہم اگر آرام لمبا ہو جائے تو پھر شروع سے طواف کریں، لیکن اگر آسانی اور فوری سر چکرانا بند ہو جائے تو آپ اپنا طواف مکمل کریں، الحمدللہ! یہی آپ کے لیے کافی ہے۔" ختم شد

"مجموع فتاوى ابن باز" (17/435، 436)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب