جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى جانب سے حج كرنا

109239

تاریخ اشاعت : 13-10-2009

مشاہدات : 5431

سوال

كيا رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے محبت كى بنا پر انسان آپ صلى اللہ عليہ وسلم كى جانب سے حج كر سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ثواب ہبہ كرنا عقلى اعتبار سے بےوقوفى اور اور دينى اعتبار سے بدعت ہے، دين ميں بدعت اس ليے كہ صحابہ كرام نے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ديكھا اور آپ كى صحبت اختيار كى اور ہم سے زيادہ انہيں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے ساتھ محبت تھى ليكن پھر بھى انہوں نے ايسا نہيں كيا، پھر ہم آخر دنيا ميں آ كر آپ كى جانب سے حج يا صدقہ كا ہديہ پيش كرنے كى كوشش كرتے ہيں، يہ شرعى طور پر بالكل غلط ہے.

عقلى اعتبار سے بےوقوفى اس طرح ہے كہ بندہ جو بھى نيك و صالح عمل كرتا ہے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو بھى اتنا ہى اجروثواب ملتا ہے؛ كيونكہ جو كوئى كسى خير و بھلائى كے كام كى راہنمائى كرتا ہے اسے بھى وہ كام كرنے كا اجر ملتا ہے.

اور جب آپ اعمال صالحہ كا اجر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ہديہ كريں تو اس كا معنى يہ ہوا كہ آپ نے صرف اپنے آپ كو محروم كيا ہے، كيونكہ آپ كے عمل كا فائدہ تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو پہنچنا ہى ہے، آپ كے عمل كے برابر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو ثواب ملنا ہى ہے آپ انہيں ہديہ كريں يا نہ كريں.

ميرے خيال ميں يہ بدعت چودھويں صدى ميں ہى ايجاد ہوئى ہے اس پر علماء نے رد كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس كى كوئى وجہ نہيں، اور اگر آپ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے محبت ميں سچے ہيں ـ مجھے اميد ہے كہ يہ محبت سچى ہو گى ـ تو آپ كو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى سنت اور آپ كے طريقہ كى پيروى و اتباع كرنى چاہيے " انتہى

واللہ اعلم.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب