جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سر کہاں دفن ہے

سوال

اہل مصر کا دعوی ہے کہ حسین رضي اللہ تعالی عنہ کا سر ان کے ہاں دفن ہے ، اوراہل عراق نے ایک مسجد کا نام مشہد حسینی رکھا ہوا ہے ، مجھے یہ علم نہیں کہ صحیح کیا ہے اورعلماء کے اقوال میں سے راجح قول کے مطابق حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی قبر کہاں ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

حسین رضي اللہ تعالی عنہ کی شھادت محرم 61 ھجری کوعراق میں ہوئ اوران کا جسد خاکی عراق میں ہی دفن ہوا ، اوریہ دعوی کہ ان کا سر مصر منتقل کرکے وہاں دفن کیاگيا توہمیں اس کی کسی دلیل کا علم نہيں اورنہ اصل کا علم ہے بلکہ اہل علم میں سے بعض محققین نے تواس کا انکار کیا ہے ، اورآپکی اس چیزسے جہالت آپ کوکوئ نقصان نہیں دے گی ۔

بلکہ آّپ اوردوسرے مسلمانوں کے لیے مشروع تویہ ہے کہ انہیں اورباقی سب صحابہ کرام کے لیے رضي اللہ تعالی عنہ کا لفظ بولا کریں اوراسی کا عقیدہ بھی رکھیں اللہ تعالی ان سب سے راضي ہو آمین ۔

اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوران کی آل اورصحابہ پر رحمتیں برساۓ آمین یا رب العالمین ۔  .

ماخذ: فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 3 / 70 )