الحمد للہ.
زعفران والے پانی پر دم کرنا، اور پھر اس میں کاغذوں کو ڈبو کر لوگوں کے سامنے فروخت کیلئے پیش کرنا ، تاکہ لوگ ان کے ذریعے شفا یابی پائیں، یہ عمل جائز نہیں ہے، ایسے عمل سے روکنا ضروری ہے؛ کیونکہ اس میں حیلہ سے لوگوں کے مال کو باطل طریقے سے کھایا جاتا ہے، اور نہ ہی اس شرعی دم میں اسکا شمار ہو سکتا ہے جسے اہل علم نے شرعی طور پر جائز کہا ہے؛ یعنی: ایک کاغذ یا کسی بھی پاک چیز پر صاف انداز سے آیت لکھی جائے، اور پھر اسے پانی میں گھول کر پی لیا جائے"واللہ اعلم.