الحمد للہ.
مذكورہ ورثاء ميں اس شخص كا تركہ مندرجہ ذيل طريقہ سے تقسيم كيا جائےگا:
بيوي كوچوتھا اور ماں كو چھٹہ حصہ ملےگا اور باقي تركہ بہن بھائيوں ميں ايك لڑكے كو دولڑكيوں كےبرابر كےحساب سے ديا جائےگا .
مثلا اگر تركہ ( 18000 ) ہزار ڈالر ہو تو :
بيوي كو تركہ كا چوتھا حصہ جو ( 4500 ) ڈالر بنتا ہے ملےگا .
اور ماں كو تركہ كا چھٹا حصہ جو ( 3000 ) ڈالر بنتا ہے ملےگا.
اور باقي تركہ ( 18000- 7500 = 10500 ) كوتين حصوں ميں تقسيم كيا جائےگا :
ايك تہائي عورت كو ملےگا جو ( 3500 ) بنتا ہے
اور دوتہائي مرد كوملےگا جو ( 7000 ) بنتا ہے .
واللہ اعلم .