الحمد للہ.
ابرو پر سرمہ لگانا ، یا ابرو کو جلد کی رنگت سے رنگنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ معاملات میں اصل جواز ہے، جیسے کہ اس کا بیان پہلے سوال نمبر: (103345 ) کے جواب میں گزر چکا ہے۔
اور اگر اس دوران کوئی بال غیر ارادی طور پر گر جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ فرمانِ باری تعالی ہے:
رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا
ترجمہ: اے ہمارے پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر لیں تو ہمارا مواخذہ نہ فرما۔ [البقرۃ: 286]
اسی طرح فرمایا:
وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ فِيمَا أَخْطَأْتُمْ بِهِ وَلَكِنْ مَا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمْ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا
ترجمہ: تم سے غیر ارادی طور پر جو کچھ ہو جائے اس میں تم پر کوئی گناہ نہیں، البتہ گناہ وہ ہے جس کا تم ارادہ دل سے کرو ، اور اللہ تعالی بخشنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔[الاحزاب: 5]