الحمد للہ.
اگر آپ اس کی ٹکٹ بھرتے ہیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں اور اگر وہ خود سفر کے اخراجات برداشت کرتا ہے تو ا س میں بھی کوئی حرج نہیں ہے؛ اور چونکہ وہ بھی اجر میں اپنا حصہ لینا چاہتا ہے تو اسے ٹکٹ اپنے خرچے سے خریدنے دیں، اور ان شاء اللہ آپ کی رفاقت اور معاونت کی وجہ سے اسے اجر ضرور ملے گا۔
اور آپ کو بھی اجر ملے گا کہ آپ نے بقیہ تمام اخراجات خود برداشت کیے ہیں۔
اللہ تعالی مزید کی توفیق دے۔
واللہ اعلم