سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

علماء اور حكمرانوں كى اتباع كرنا

121232

تاریخ اشاعت : 19-04-2009

مشاہدات : 9454

سوال

حكام يا علماء كى جانب سے اللہ كى حرام كردہ كو حلال يا حلال كو حرام كرنے ميں اتباع كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ كى حرام كردہ كو حلال يا اس كے برعكس ميں علماء يا حكام كى اتباع كرنے كى تين قسم بنتى ہيں:

پہلى قسم:

اس معاملہ ميں وہ ان كے قول كو راضى خوشى تسليم كرتا ہوا اللہ كے حكم سے ناراض ہو كر ان كے قول كو مقدم كرے تو وہ كافر ہے؛ كيونكہ اس نے اللہ تعالى كى نازل كردہ شريعت كو ناپسند كيا ہے، اور اللہ كى نازل كردہ شريعت اور حكم كو ناپسند كرنا كفر ہے.

كيونكہ اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

يہ اس ليے كہ انہوں نے اللہ تعالى كے نازل كردہ كو ناپسند كيا ہے، تو اللہ تعالى نے ان كے اعمال ضائع كر ديے محمد ( 9 ).

اور اعمال كفر كى بنا پر ہى ضائع ہوتے ہيں، اس ليے جس نے بھى اللہ تعالى كے نازل كردہ كو ناپسند كيا تو وہ كافر ہے.

دوسرى قسم:

وہ اللہ تعالى كے حكم پر راضى ہوتے اور يہ علم ركھتے ہوئے كہ يہ نازل كردہ بندوں اور ملك كى مصلحت ميں ہے ان علماء اور حكمرانوں كى اتباع صرف اپنى خواہش كى بنا پر كرتا ہى تو يہ شخص كافر نہيں ہو گا، ليكن فاسق ضرور ہے.

اور يہ كہا جائے كہ: وہ كافر كيوں نہيں ہو گا ؟

اس كا جواب يہ ہے كہ:

اس نے اللہ كے حكم كا انكار نہيں كيا بلكہ وہ اس پر راضى ہے ليكن وہ اپنى خواہش كى بنا پر اس كى مخالفت كر رہا ہے، تو يہ سب اہل معصيت كى طرح ہو گا.

تيسرى قسم:

وہ جہالت كى بنا پر ان كى اتباع كرے، اور اس كا خيال اور گمان ہو كہ يہ اللہ كا حكم ہے، يہ دو قسموں ميں منقسم ہوتا ہے:

اول:

اس كے ليے خود ہى حق كى پہچان كرنا ممكن ہو، تو يہ شخص كوتاہى يا زيادتى يعنى افراط يا تفريط كا شكار ہے، اور يہ گنہگار ہو گا، كيونكہ علم نہ ہونے كى صورت ميں اللہ تعالى نے اہل علم سے دريافت كرنے كا حكم ديا ہے.

دوم:

وہ جاہل ہو اور اس كے خود حق كى پہچان كرنا ممكن نہ ہو تو وہ تقليد كى غرض سے يہ گمان اور خيال كرتے ہوئے ان كى اتباع كرے كہ يہ حق ہے، تو اس پر كچھ نہيں؛ كيونكہ اس وہى كام كيا ہے جس كا اسے حكم ديا گيا تھا، اور وہ اس سے معذور ہو گا، اسى ليے حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس نے بھى بغير علم كے فتوى ديا تو اس كا گناہ فتوى دينے والے پر ہے "

اور اگر ہم كسى دوسرے كى غلطى كى بنا پر اس كو گنہگار كہيں تو اس سے حرج اور مشقت لازم آئيگى اور غلطى اور خطا كے احتمال كى بنا لوگ كسى كو بھى ثقہ تسليم نہيں كرينگے " انتہى .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب