سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کیا ڈاکٹر کوادویات کمپنیوں کی جانب سے دی گئي دعوت قبول کرلینی چاہۓ

سوال

میں ڈاکٹری پیشہ سے تعلق رکھتا ہوں میرا سوال یہ ہے کہ :
کیا میرے لیے ادویات کپمنی کے نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ تحائف اوردعوتیں قبول کرنی جائز ہیں ، وہ یہ سب کچھ اس لیے کرتے ہیں کہ ہم ان کی کمپنی کی تیار کردہ ادویات کے نسخے لکھ کردیا کریں چاہے اس کی قیمت اورمعیار کچھ بھی ہو ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگرآپ کا اپناذاتی کلینک ہے توآپ کے لیے ایک شرط پران کمپنیوں کی دعوت قبول کرنی جائز ہے کہ ایسا کرنے سے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے معیار پرکوئي اثرنہ ہوتا ہو ، بلکہ آپ مریض کوبہتر سے بہتر دوا لکھ کردیں اور اس میں قیمت کا بھی خیال رکھيں یا پھر مریض کے اختیار پر چھوڑ دیں ۔

تواس بنا پرآپ کا ان کمپنیوں کی جانب سے کی گئي دعوت وپارٹی میں شرکت کرنے کا مقصد یہ ہوگا کہ آپ اس کمپنی کی تیار کردہ ادویات سےمتعارف ہوں ، اوراسی طرح اگر آپ کا اپنا ذاتی کلینک نہيں توپھر آپ ان دعوتوں میں صرف ادویات سے متعارف ہونے کے لیے شرکت کریں تواس میں کوئي حرج والی بات نہيں ، لیکن اگر ایک کمپنی کے تحائف اوردعوت کی بنا پرآپ اسی کمپنی سے تعلق رکھیں اوردوسری سے قطعا تعلق نہ رکھیں توپھر ایسا کرنا صحیح نہیں ۔

اوراس کا بھی خیال رکھیں کہ اگر آپ کا ذاتی کلینک نہيں بلکہ کسی اورہاسپٹل وغیرہ میں کام کرتے ہیں اوراس میں آپ کا اچھا خاصہ اثر رسوخ بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ ادویات بھی وہی خریدتی ہے جوآپ کہیں توپھر آپ بری الذمہ ہونے کے لیے ان تحائف اوردعوتوں سے دور ہی رہيں توبہتر ہے۔ .

ماخذ: الشیخ سعد الحمید