سوموار 22 جمادی ثانیہ 1446 - 23 دسمبر 2024
اردو

کیا فرشتے ذکر کی ایسی مجلس میں بھی آتے ہیں جہاں پر خواتین نے سر ڈھکے ہوئے نہ ہوں؟

سوال

کیا یہ صحیح ہے کہ اگر خواتین نے ذکر کی مجلس میں اپنے سروں کو ڈھکا ہوا نہ ہو تو وہاں فرشتے نہیں آتے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"مجھے ایسی کسی دلیل کا علم نہیں ہے۔ چنانچہ خواتین قرآن کریم کی تلاوت اور اللہ کا ذکر سر کو کھلے رکھے ہوئے بھی کر سکتی ہیں بشرطیکہ کے ان کے پاس کوئی اجنبی نہ ہو، اور اس سے فرشتوں کے داخل ہونے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں آتی۔ اللہ تعالی توفیق دینے والا ہے۔"

"مجموع فتاوى ابن باز" (24/85)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب